دانش سکول، طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی اساتذہ کو جدید خطوط پر بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہدایت۔
دانش سکول، طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی
اساتذہ کو جدید خطوط پر بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہدایت۔
میلسی (محمدمختارسولگی) ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ دانش سکول ،طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔اساتذہ بچوں کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں اور بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کو ایڈمن سٹاف کی بھرتی، طلبہ وطالبات کو سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمن سٹاف کی بھرتی کا مرحلہ ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دانش سکول کے گورننگ باڈی کا اجلاس ماہانہ بنیاد پر باقاعدگی سے کیا جائے اور بورڈ کے امتحانات میں دانش سکول کے نتائج نمایاں ہونے چاہئیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے دانش سکول کے کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی سہولیات کی فراہمی، بچوں کی تعلیمی استعداد کار کا جائزہ لیا اور اساتذہ کو جدید خطوط پر بچوں کو زیو ر تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی،پرنسپل دانش سکول بوائز محمد طیب، پرنسپل دانش سکول گرلز زرقاسہیل، ایڈمن اور دیگر موجود تھے.