15

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ جمعیت علماءِ اسلام یونٹ سونڈا کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، دینی سرگرمیوں اور امن

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
جمعیت علماءِ اسلام یونٹ سونڈا کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، دینی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں علما کے قتل کے خلاف آواز بلند کرنے اور جمعہ کے روز شہید شیخ محمد ادریسؒ کے حق میں احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں 2027ء میں جے یو آئی سندھ کے زیرِ اہتمام ہونے والی “امن عالم اجتماع” کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی میں ہونے والے “امت وحدت” جلسے میں بھرپور شرکت کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا ہاشم شاہ نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں