پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کے مانند کھڑی ہے۔میاں وحید احمد
وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر مسلم لیگ ق لاہور
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ علی ہاوس ڈیوس روڈ لاہور میں معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر قائد محترم سربراہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین۔چوہدری شافع حسین۔چوہدری سالک حسین۔ کی ہدایت پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔صدر لاہور مسلم لیگ ق میاں وحید احمد,جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب محمد اشرف چوہدری نے ریلی کی قیادت کی ۔جسمیں صدر ویمن ونگ پنجاب محترمہ تاشفین صفدر ایم پی اے, سیدہ سلمی سعید ہاشمی ایم پی اے,رفعت ساجد جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور,شہزاد اختر راجہ انچارچ مسلم لیگ ہاؤس،انجینئر بلال ورک سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ,وسیم رومی,اور لیبر ونگ, ویمن ونگ کے ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ڈیوس روڈ پر مارچ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لاہور مسلم لیگ ق کے صدر میاں وحید ،جنرل سیکرٹری پنجاب لیبر ونگ چوہدری محمد اشرف ودیگر نے کہا کہ بھارت کو معرکہ حق میں عبرت ناک شکست دی اور آئندہ بھی اگر دشمن نے بزدلانہ کارروائی کی تو اب 25 کروڑ پاکستانی ایسا جواب دے گی کہ پھر کبھی جرات نہیں کر پائے گا۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت و تندرستی،پاک افواج کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی۔