سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے “کے پی آئی” ( کی پرفارمنس انڈیکیٹرز) پروگرام کے تحت سرگودھا ڈویژن کی ممتاز علمی و تعلیمی شخصیت، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کو شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں “بہترین استاد” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات، طلبہ کی بہترین رہنمائی، تعلیمی معیار کی بہتری اور تدریسی امور میں غیر معمولی کارکردگی کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سراہتے ہوئے یہ اعزاز دیا گیا۔ ان کی کامیابی کو خوشاب سمیت پورے سرگودھا ڈویژن کے تعلیمی حلقوں کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مختلف شخصیات کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے شعبۂ تعلیم میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور وہ اساتذہ و طلبہ کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
مبارکباد دینے والوں نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال مستقبل میں بھی اپنی علمی و انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی اور نوجوان نسل کی بہترین رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایس ڈی او آبپاشی سب ڈویژن دوڑ کی مبینہ سرپرستی،ریٹائرڈ داروغہ نے کاشتکاروں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس مہنگے
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز سندھ کی تاریخ میں پہلی دفعہ بلکہ پاکستان میں