62

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ ٹاؤن کے تمام وارڈز میں 640 ملین روپے کے ترقیاتی کام شروع،

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ ٹاؤن کے تمام وارڈز میں 640 ملین روپے کے ترقیاتی کام شروع، چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کا رضا آباد کا دورہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت کے تعاون اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی مسلسل کوششوں سے دوڑ ٹاؤن کے تمام وارڈز میں 640 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے رضا آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ عملے کو ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر غلام حسین دیناری بھی موجود تھے جبکہ علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں