سکھر بیورو۔ جب سید نصیر حسین زیدی
*شہید زندہ ہیں انہیں مردہ نہ کہیں، اور وہ اپنے حصے کا رزق کھاتے ہیں* مفہوم. (القرآن)
*فرائض کی ادائیگی کے دؤران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل گل محمد تنیو کی نماز جنازہ پولیس لائین ہیڈکوارٹر سکھر میں ادا کی گئی، شھید کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں*
*ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس پی انویسٹیگیشن عبدالغفور لاکھو سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکار، صحافی حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شھید ہونے والے *پولیس اہلکار* کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات تھانہ کندرا کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے *پولیس کانسٹیبل گل محمد تنیو* شہید ہوئے۔
شھید کے جسد خاکی کو سکھر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
شھید کے جسد خاکی کو پاکستان و سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔
ضلع میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس آفیسرز و جوان محکمہ کا فخر ہیں، شہید پولیس اہلکار کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*
پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ منتقی انجام پہنچنے تک ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں/آپریشن جاری رہے گا *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں میں تدفین کیا جائے گا۔
*ترجمان سکھر پولیس*