11

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر فرمان غنی نے دیگر ڈویژنل افسران کے ہمراہ ’’مرکزِ حق‘‘ کی شاندار کامیابی کا ایک

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر فرمان غنی نے دیگر ڈویژنل افسران کے ہمراہ ’’مرکزِ حق‘‘ کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سکھر ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران انہوں نے نشانِ حق کے شہداء اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے قومی اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریلوے ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں