August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی

IMG-20260510-WA0166
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی، سرپرستِ اعلیٰ ہریش کمار مالھی، سٹی پریس کلب سامارو کے صدر علی محمد شیدی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ آف سندھ، اور سماجی و سیاسی شخصیت صدام حسین چانڈیو نے اسپیشل نواب تیمور صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سامارو اور گردونواح کے عوامی مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے علاقے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر اسپیشل نواب تیمور صاحب نے وفد کی تجاویز کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور مثبت کوششوں کے ذریعے سامارو اور اس کے نواحی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور عوام کو درپیش مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0