7

نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف۔

نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف۔

غم سے بچنے کے لیے میں نے شراب نوشی شروع کر دی تھی تاکہ ذہن کو سکون مل سکے اور نیند آ جائے مگر میں خود کو اس حالت میں دیکھ کر پریشان بھی تھی۔اداکارہ کی گفتگو

دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے شوہر رشی کپور کی موت کے بعد نیند کے لیے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں نیتو کپور نے بتایا ہے کہ ‘رشی کپور کی وفات کے بعد میں ٹوٹ گئی تھی، ابتدا میں دوستوں نے مجھے تھراپی لینے کا مشورہ دیا لیکن مجھے اس پر یقین نہیں آتا، انسان کو خود مضبوط ہونے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے’۔نیتو کپور نے کہا کہ ‘غم سے بچنے کے لیے میں نے شراب نوشی شروع کردی تھی تاکہ ذہن کو سکون مل سکے اور نیند آجائے مگر میں خود کو اس حالت میں دیکھ کر پریشان بھی تھی۔رشی کپور بہت سخت بوائے فرینڈ تھے: اہلیہ نیتو کپور کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ ‘کچھ مہینوں بعد پھر میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس کے بعد ایک ڈاکٹر روزانہ میرے گھر آ کر مجھے انجیکشن لگاتا تھا اور اس وقت تک میرے گھر میں رُکتا تھا جب تک میں سو نہیں جاتی تھی’۔اداکارہ کے مطابق ‘یہ سلسلہ تقریباً 10 دن تک جاری رہا جس کے بعد میں نے خود کو بہتر محسوس کیا اور آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹ آئی’۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ‘فلموں میں واپسی نے مجھے دوبارہ اعتماد دیا، فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے دوران میں ہر سین سے پہلے کانپتی تھی لیکن کام نے مجھے ذہنی طور پر سنبھلنے میں بہت مدد دی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں