10

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مثبت، تعمیری، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیں تاکہ وہ ملک و قوم کا مفید سرمایہ بن سکیں۔
انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے تو معاشرے سے بے راہ روی، منفی رجحانات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ کھیل، ادب اور دیگر مثبت سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور قیادت جیسی خوبیاں بھی پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ کرام اور سماجی حلقوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب میں ادبی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیاں ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں