شورکوٹ کینٹ تھانہ چٹیانہ کی حدود چک نمبر 315 ج ب میں والد نے اپنے سگے بیٹے کو زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا ملزم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک نمبر 315 گ ب میں دلخراش واقعہ، مبینہ طور پر باپ نے بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کر کے ق تل کر دیا، تھانہ چٹیانہ پولیس کی تفتیش جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ چٹیانہ کی حدود چک نمبر 315 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے دوران مبینہ طور پر ایک بزرگ شخص نے اپنے بیٹے پر کلہ اڑیوں سے حملہ کر کے اسے ق تل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے پس منظر میں خاندانی تنازع اور زرعی زمین سے متعلق اختلافات کا ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔