November 18, 2026

سکھر(بیورورپورٹ) غریب آباد شاپ کیپر ایسوسی ایشن سال 2026 کے انتخابات کا اعلان، باڈی تحلیل

IMG-20260509-WA0864

سکھر(بیورورپورٹ) غریب آباد شاپ کیپر ایسوسی ایشن سال 2026 کے انتخابات کا اعلان، باڈی تحلیل الیکشن کمیشن مقرر، خبر کے مطابق غریب آباد بازار کے دکانداروں کی جانب سے الیکشن کروانے یا نا کروانے کے لیے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران سے رائے شماری لی گئی، رائے شماری میں پچیانوے 95 فیصد ممبران نے الیکشن کے حق میں آزادانہ رائے دی جس کے فوری بعد باڈی تحلیل کرکے غریب آباد شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی متفقہ رائے سے عبدالحمیدکمبوہ کو چیف الیکشن کمیشن مقرر کردیا، چیف الیکشن کمیشن نے چارج لینے کے فوری بعد حاجی عثمان راجپوت اور شوکت غوری کو الیکشن ممبر کے طور پر اپنے ساتھ شامل کیا اور 16 مئی بروز ہفتہ الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن شیڈول جاری کیا، شیڈول کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 4 سے 6 مئی تک امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا موقع فراہم کیا جس میں دو پینل کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے دیگر امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 7 مئی کا دن اضافی بھی دیا گیا مگر دو پینل کے امیدواروں کے علاوہ تیسرا کوئی پینل سامنے نہیں آیا، جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں پینل کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ دو پینل کے امیدواروں پر کوئی اعتراض داخل نہیں ہونے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں پینل کے امیدواروں کو ایک دوسرے کے مد مقابل انتخابات کا اہل قرار دیدیا، 16 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے 12 سے 15 مئی رات 10 بجے تک دونوں پینل کے امیدواروں کو انتخابی مہم کی اجازت دیدی انتخابات 16 مئی بروز ہفتہ پولنگ 11 بجے سے شام بجے تک ہوگی جس کے بعد نتائج کا 16 مئی کی رات تک کردیا جائے گا۔