ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر ساجد پنہور نے علائقائی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کیٹی بندر شہر میں قائم آر او پلانٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آر او پلانٹ کی اسکیم غیر فعال پائی گئی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے انہیں اسکیم کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد پنہور نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آر او پلانٹ کو فوری فعال کر کے شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔