October 28, 2026

*یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیجانب سے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔*

20240924_054201

*یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیجانب سے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔*

پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 22 ستمبر کو ہونے والے ٹیسٹ میں 56 ہزار 519 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 48 ہزار 51 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے جبکہ 51 ہزار 18 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، زیادہ سے زیادہ حاصل کردہ نمبر 200 میں سے 199 یعنی 99.50 فیصد رہے، پہلی پوزیشن 2 طالبات زینب منیر اور اقراء محمد اعظم نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں نے ہی 199 نمبر حاصل کیے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں پاس مارکس 55 فیصد ہیں جبکہ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے 50 فیصد پاس مارکس درکار ہیں۔ نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دستیاب ہیں جہاں امیدوار اپنا رول نمبر اور نام ڈال کر رزلٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔