خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں معرکہ حق کے حوالے سے پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے کی۔ ریلی کا آغاز ڈی سی آفس ہوا جو مین روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے خطاب کے دوران کہاکہ ریلی کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان اور دیگر فورسزملک کی حفاظت کیلئے دن رات چوکنا اورالرٹ کھڑے ہیں ۔ دن ہو یا رات،گرمی ہو یا سردی ہماری فورسز ملکی دفاع میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنا محاذ سنبھالے ہوئے ہیں اور ملک وقوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرکے شہادت کا رُتبہ حاصل کررہے ہیں۔ 9 اور 10مئی 2025 کو پاک فوج نے اپنا ملک کا دفاع اور اپنی طاقت کا لوہا منواتے ہوئے مکار دُشمن بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔ ہمارے سے سات گُنا بڑے ملک بھارت کو ایسی ضرب لگائی جسے دیکھ کر دنیا بھی حیران رہ گئی اور اس طرح ہماری پاک افواج نےبھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملک پاکستان کا نام روشن کیا جسکی دُنیا آج بھی معترف ہے۔ریلی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،ریونیو ،ایم سی کے افسران کے علاوہ ڈی سی آفس اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے ۔آخر میں ملک کی قومی سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دُعا کرائی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]