10

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آزاد صحافت مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے، 3 مئی ہمیں سچ کی اہمیت یاد دلاتا ہے: محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
آزاد صحافت مضبوط معاشرے کی
بنیاد ہے، 3 مئی ہمیں سچ کی اہمیت یاد دلاتا ہے: محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ

عالمی یوم آزادی صحافت پر صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین

سچ ، حقائق اور مظلوم کی آواز بننا صحافت کی اصل ذمہ داری

ذمہ دار اور غیر جانبدار صحافت ہی ریاست د عوام کے درمیان اعتماد قائم کرتی ہے

سکھر (سپیشل رپورٹر) صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے 3 مئی ، عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی مہذب اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 مئی کا دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ سچ بولنا ، حقائق عوام تک پہنچانا اور مظلوم کی آواز بننا ایک عظیم ذمہ داری ہے۔ صحافی ہر قسم کے دباؤ، مشکلات اور خطرات کے باوجود عوام تک سچی اور بروقت معلومات پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن ہم اُن تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو حق اور سچ کی خاطر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آزاد صحافت ہی عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا مضبوط ذریعہ بنتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ذمہ دار، غیر جانبدار اور با اصول صحافت کو فروغ دیں تاکہ معاشرے میں شعور ، انصاف اور سچائی کو مضبوط کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں