November 18, 2026

میرپورخاص میں “مینارٹی ڈیسک” کا افتتاح، اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

IMG-20260508-WA0520

میرپورخاص میں “مینارٹی ڈیسک” کا افتتاح، اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

رپوٹ وجئے کمار واسوانی انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز

میرپورخاص:
ڈی آئی جی پی میرپورخاص میں “مینارٹی ڈیسک” کا افتتاح، اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے اہم اقدام
میرپورخاص: ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ اور اقلیتی برادری کے نمائندوں اديب پارومل پریمی اور لیکھراج مل نہالانی کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں “مینارٹی ڈیسک” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر لیڈی پولیس انسپکٹر فوزیہ ناصر نے ڈی آئی جی کو مینارٹی ڈیسک کے قیام، مقاصد اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اقلیتی برادری کے معزز افراد نے اپنے مسائل، تجاویز اور خیالات سے بھی آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ کو یقینی بنایا جائے، اقلیتی برادری سے متعلق شکایات اور مسائل کا مکمل اور اپڈیٹ ریکارڈ رکھا جائے، جبکہ کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کی باقاعدہ سیکیورٹی انسپیکشن، میڈیا مانیٹرنگ، مذہبی تقریبات اور اقلیتی ایونٹس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سیمینارز کے انعقاد اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے کمیونٹی سے رابطے کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
ڈی آئی جی میرپورخاص نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ، اور علاقے میں امن، رواداری اور برابری کا قیام سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ اور اقلیتی برادری کے نمائندوں اديب پارومل پریمی اور لیکھراج مل نہالانی کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں “مینارٹی ڈیسک” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔