(سید زبیر حسین شاہ)میرپور ساکرو میں ٹاؤن چیئرمین اقبال احمد خاصخیلی کی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں عوامی ہاؤس سے مین بس اسٹاپ تک ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان سے محبت اور اپنی فوج سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو کے چیئرمین اقبال احمد خاصخیلی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور دلیرانہ جواب دیتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیتی رہے گی۔
ریلی کے شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے، جبکہ قومی یکجہتی اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ بھی کیا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]