October 28, 2026

ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔ مطلوب منشیات سپلائرز 2 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

20240924_054201

ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

مطلوب منشیات سپلائرز 2 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

*پہلی کاروائی* میں نادر علی نامی مطلوب و مفرور منشیات سپلائر کو اسپارکو روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ پولیس مقابلہ کے مقدمہ 411/21 بجرم دفعہ 353/324/149/224/225/347F(I) r/w 7ATA میں مفرور بھی تھا۔

*دوسری کاروائی* میں حب چوکی سے آنے والے موٹرسائیکل سوار منشیات سپلائر کو لکی چورنگی پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم بنام احمد خان کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1050 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔