35

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ اسٹوک کے پیش نظر بچاؤ کی خاطر

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ اسٹوک کے پیش نظر بچاؤ کی خاطر سخی حسن چورنگی پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور چھیپا ویلفیئر کی جانب سے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں مسافر اور گزرنے والے افراد گرمی کی پیاس بجھا رھے ہیں۔ دریں اثناء سے مشروب کی بھی تقسیم کا عمل رکھا گیا ھے جبکہ نارتھ ٹاؤن نے عوام کو صرف ٹھنڈے پانی تک محدود کیا ھے۔ عوام نے ان کیمپ کو لگانے اور اس شدید گرمی میں پیاس بجھانے پر دونوں کیمپ کی انتظامیہ اور روح رواں کو خراج تحسین پیش کیا ھے اور امید ظاہر کی ھے کہ دیگر فلاحی ادارے بھی سخی حسن چورنگی پر کیمپ لگاکر عوام کی خدمت کرکے ثواب دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ عوام کا کہنا ھے کہ کیمپ کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایک ایک بیڈ اور پیڈسٹر فین بھی لگایا جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ دی جاسکے۔ عوام کے ایک طبقہ نے دعوت اسلامی کو بھی فلاحی کیمپ لگانے کا مشورہ دیا ھے جبکہ اکثریت نے سندھ حکومت کی جانب سے بھی مکمل سہولیات کیساتھ ہیٹ اسٹروک گرمی سے بچاؤ پر کیمپ لگانے کا مطالبہ بھی کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں