خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت ہمارا اولین مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا فوری حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، مواصلاتی نظام کی بہتری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جس سے علاقے کی تقدیر بدلنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور کسی بھی سطح پر عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]