14

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) موٹروے پولیس سکرنڈ، ریسکیو 1122 اور SIEHS کے تعاون سے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) موٹروے پولیس سکرنڈ، ریسکیو 1122 اور SIEHS کے تعاون سے شاہراہ پر ‘موک ایکسرسائز’کا انعقاد* موٹروے پولیس سیکٹر ٹو سکرنڈ کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشق سیکٹر کمانڈر محمد افضل مجید کی زیرِ قیادت موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 شہید بینظیر آباد اور سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز (SIHS)کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی۔مشق کے دوران ایک فرضی حادثے کا منظر بنایا گیا جس میں ایک مسافر بس (**PSV**) اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم دکھایا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ بس میں سوار مسافر زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی راشد صدیقی اور ڈی ایس پی عظیم خان زرداری کی نگرانی میں موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو پی ایس وی (PSV) سے نکالا۔ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد انچارج ذیشان زرداری کی ٹیم اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آئل ٹینکر میں لگی آگ کو بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ آگ پر قابو پانے کے ساتھ ہی **SIHS** کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ منیجر اقصیٰ جمالی کی قیادت میں زخمیوں کو موقع پر فوری طبی امداد (First Aid) فراہم کی اور ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔سیکٹر کمانڈر محمد افضل مجید نے بتایا کہ اس مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات میں تمام امدادی اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا کرنا اور ‘رسپانس ٹائم’ کو مزید تیز بنانا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ پروگرام کے آخر میں تمام اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں