4

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایوانِ اقبال کمپلیکس کے زیرِ اہتمام “معرکہء حق” کے عنوان سے ایک پروگرام

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایوانِ اقبال کمپلیکس کے زیرِ اہتمام “معرکہء حق” کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام کا مقصد “پہلگام فالس فلیگ آپریشن 2025 ” میں بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے جری جوانوں کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی نامور شاعرہ،ادیبہ اور کالم نویس م روبینہ شاہین نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کیوریٹر ایوانِ اقبال رضیہ عامر نے انجام دیے۔پروگرام میں
“لاسال سکول سسٹم,حمایتِ اسلام پبلک گرلز ہائی سکول اورگور نمنٹ شیخ سردار گرلز ہائیر سکینڈری سکول” کے طلبا وطالبات نے ٹیبلوز،تقاریر اور ملی نغموں کی صورت میں پاک فوج سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ آخر میں ایوانِ اقبال کی جانب سے تمام پرفارم کرنے والے بچوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں