November 18, 2026

قصور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس قصور کی ایم

IMG-20260506-WA0315

قصور
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس قصور کی ایم ایس DHQ اور اسٹاف کے ساتھ مشترکہ ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور طاہر سندھو نے انچارج ایجوکیشن اور ٹریفک و میڈیکل اسٹاف کے ساتھ اسٹیل باغ چوک میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں ٹریفک و میڈیکل اسٹاف سمیت سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد اور رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی واک کا مقصد شہریوں کو لین لائن ڈسپلن سمیت ہیلمٹ اور روڈ سیفٹی اور سیٹ بیلٹ کی پابندی اور رانگ وے کی سخت ممانعت پر بریفنگ دی گئی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں سے التماس ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں لین لائن ڈسپلن کا خاص خیال رکھتے ہوئے محفوظ سفر کریں