کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) صوبائی وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کے 12ویں بورڈ اجلاس میں ادارے کے انتظامی، قانونی اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اراکین فیاض علی بٹ، بیریسٹر ہالار وسان اور سعدیہ جاوید کے علاوہ سیکریٹری خوراک، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین، فوڈ آپریٹرز، انڈسٹری نمائندگان اور صارفین کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران فیلڈ آپریشنز کو مؤثر بنانے کیلئے 30 نئی یوٹیلٹی وینز کی خریداری کی تجویز پیش کی گئی جسے منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کی کفایت شعاری کمیٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا جبکہ فوڈ پروڈکٹ رجسٹریشن اور ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔ اجلاس میں ملاوٹ شدہ اور غیر محفوظ خوراک کی تلفی سے متعلق قانونی اختیارات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس فیس اسٹرکچر پر نظرثانی کرتے ہوئے 40 فیصد اضافے کی اصولی منظوری دی گئی تاہم عوامی ریلیف کے پیش نظر تندوروں کی لائسنس فیس کا علیحدہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس معاملے کو حتمی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔ مزید برآں بی پی ایس 17 سے 19 تک 94 نئی آسامیوں کی تخلیق کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے ہدایت کی کہ ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری تیل اور مضر صحت اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں جبکہ ضلعی سطح پر انسپیکشن نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی سندھ فوڈ اتھارٹی کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]