5

شور کوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس سہیل آرتھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر , میڈیکل سوشل سروسز یونٹ شورکوٹ کی زیرِ صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں منعقد ہوا۔

شور کوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس سہیل آرتھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر , میڈیکل سوشل سروسز یونٹ شورکوٹ کی زیرِ صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صدر سوسائٹی چوہدری سرفراز احمد ، جنرل سیکرٹری رانا محمد اشفاق، طاہر، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ادریس، نائب صدر شفیق احمد شاہد، ایگزیکٹو ممبر منظور حسین اجمل،مہر عمر علی سربانہ اور قیصر منظور شریک ہوئے۔
اجلاس میں اپریل کی کارکردگی پیش کی گئی۔ بتایا گیا کہ اپریل میں 25 مستحق مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں، جن میں 2 گردوں کے مریض بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ چوہدری محمد ادریس (فنانس سیکرٹری) کی جانب سے ہسپتال کو 50,000 روپے کے آئی لینز فراہم کیے گئے۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ہر مستحق مریض کو سوسائٹی کی جانب سے ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی، جس کے لیے مخیر حضرات اور ڈونرز سے رابطہ مزید بڑھایا جائے گا۔ سوسائٹی نے ان تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جو باقاعدگی سے ماہانہ عطیات دے کر اس نیک کام میں تعاون کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں