ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) عالمی یوم صحافت کے سلسلہ میں سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کی جانب سے سٹی پریس کلب رجسٹرڈہارون اباد کے صدر زاہدحسین انجم کی زیر صدارت استاد غلام قادر کی طرف سے کیک سرمنی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداران و ممبران نے شرکت کی جن میں ،ڈاکٹر عارف رضاملک،عبدالرشیدیوسفی، ملک عبداللطیف چوہان استاد غلام قادر، ایم اصف قمر،حافظ ثاقب محمود،حاجی اصغرعلی بھثی اور دیگر شامل تھے
عالمی صحافت ڈے کے موقع پر شرکاء نے بانیان سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد چوھدری ادریس رفعت، حاجی عبدالخالق، ملک محمدرفیق، ڈاکٹر اصف انجم اور دیگر مرحوم صحافیوں رائے پرویز اصغر، شاہدمحمود رحمانی، سعیدرامے،حمیدقریشی، ڈاکٹر ظفر اقبال فقیروالی حاجی ملک انوراور بابافرزندعلی شاکر کی صحافتی خدمات خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کیخلاف انکے قلم سے نکلی ہوئی سچی تحریریں اور خبریں ان عظیم صحافیوں کے نام کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سینئر نائب صدر محمد جمیل اختر چوھدری نے ٹیلیفونک رابطہ سے شرکت کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ سٹی پریس کلب کے بانیان و ہارون اباد کے دیگر مرحوم صحافیوں نے سچائی کا علم تھامے صحافت کے اسمان پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انکا مزید کہناتھاکہ عالمی صحافت ڈے کے دن ہم عہد کرتےہیں کہ انشاء اللہ ہمیشہ حق کے ساتھ اور باطل کے خلاف اپنی صحافتی ذنہ داریاں نبھاتے رہیں گے
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
پاکستان اور ترکیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترک صدر
ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر قانون