October 28, 2026

بہاول نگر۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس / آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

IMG-20240928-WA0020

بہاول نگر۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس / آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انچارج سول ڈیفنس ارشد سندھو نے بہاولنگر میں موجود غیر قانونی فیول ایجنسیز کے خلاف کاروائی کی۔ اس سلسلے میں مختلف ایجنسیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 2 فیول ایجنسیز غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پائی گئی جس پر انکے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انچارج ارشد سندھو سول ڈیفنس نے مختلف ایل پی جی ایجنسیوں کے دورے کر کےآگ سے بچاؤ کے آلات کا معائنہ کیا۔ سیفٹی آلات کی کمی اور آلات صحیح کام نہ کرنے پر ایک ایل پی جی ایجنسی کو سیل کیا جبکہ مختلف مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آئیندہ کےلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔