91

جھنگ ٹریفک انسپیکٹر نے رشوت کی پیشکش مسترد کر کے اعلی مثال قائم کر دی جھنگ ٹریفک پولیس

جھنگ ٹریفک انسپیکٹر نے رشوت کی پیشکش مسترد کر کے اعلی مثال قائم کر دی جھنگ ٹریفک پولیس انسپیکٹر کی ایمانداری انچارج ٹریفک پولیس شورکوٹ انسپیکٹر عامر نواز سیال نے ایک ٹینکر ڈرائیور کی جانب سے دی جانے والی رشوت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے نہایت احسن انداز میں اسے سمجھایا کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے محافظ ہیں اور اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں انہوں نے أر پی او فیصل اباد سہیل اختر سکھیرا ڈی پی او جھنگ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر کی قیادت میں دیانت داری سے فرائض کی ادائیگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور حضرات کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں علاوہ ازیں عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے فرینڈلی پولیسنگ کے ویژن کی عملی تصویر انتہائی فرض شناس ایماندار ٹریفک انسپیکٹر عامر نواز کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اعلی افسران کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں