31

راہداری (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی حلقہ پی پی 83 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک سعد بشیر اعوان کا انتخابی جلسہ

راہداری (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی حلقہ پی پی 83 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک سعد بشیر اعوان کا انتخابی جلسہ راہداری میں منعقد ہوا، جس میں عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق چیئرمین یونین کونسل راہداری ملک حاجی محمد صدیق راہداری نے اپنی برادری اور دوستوں کے ہمراہ جلسے کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ ملک سعد بشیر اعوان، ملک حمزہ شکیل اعوان، ملک محمد خالد اعوان اور ان کے ساتھیوں کا راہداری پہنچنے پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر گھوڑا ڈانس پیش کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور امیدوار کو ہار بھی پہنائے گئے، جس سے پورا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا۔
اس موقع پر ملک حافظ محمد صدیق راہداری نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت ملک سعد بشیر اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور انہیں علاقے کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک سعد بشیر اعوان اور ملک محمد خالد اعوان نے پرتپاک استقبال اور بھرپور حمایت پر تمام شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ کامیابی کی صورت میں علاقے کی تعمیر و ترقی کا سفر بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں