October 28, 2026

ہارون آباد۔۔۔۔۔ال پاکستان انجمن تاجران کہ صدر محمد اجمل بلوچ نے مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی اور معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت چوہدری محمد

IMG-20240928-WA0018(1)

ہارون آباد۔۔۔۔۔ال پاکستان انجمن تاجران کہ صدر محمد اجمل بلوچ نے مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی اور معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت چوہدری محمد عقیل سدھو ہارون آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کی ائی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سات ارب ڈالر قرض ملنا خوش ائند ہے لیکن مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت عوام کو بتائے کہ یہ سات ارب ڈالر کہاں خرچ ہونے ہیں اگر سابقہ ادوار کی طرح ادھی رقم قرض ادائیگی اور ادھی رقم کرپشن کی نظر ہونی ہے تو ایسے قرض پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے
اگر اس قرض سے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف ہی ملنا ہے مہنگائی میں اضافہ ملنا ہے تو ایسے قرض سے پناہ مانگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں
تاجر برادری حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سات ارب ڈالر کے صاف شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے
اور عوام کو گیس بجلی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بھرپور ریلیف دیا جائے ۔