خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی پی او افس خوشاب میں انسداد روڈ ایکسیڈنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب حیدر علی ٹیپو، ڈی ایس پی ٹریفک ضلع خوشاب سید قمر شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ائے روز خوشاب میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ بہت خطرناک صورتحال ہے ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس مل کر کوئی ایسا لائحہ عمل بنائیں جس سے روڈ حادثات میں کمی واقع ہو ،تیز رفتار موٹر سائیکل، گاڑیوں اور اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سندرال چوک سے سبزی منڈی تک روڈز پر جو ورکشاپس کے سامنے گاڑیاں پارک ہوتی ہیں نہ صرف ان گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی جائے بلکہ ورکشاپس کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو اپنی ورکشاپس کے سامنے گاڑیوں کو پارک کرواتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]