خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری،افسران کی ماہانہ کارکردگی اور ریونیو کیسز منیجمنٹ سسٹم کے تحت ریونیو کے متعلقہ کیسز دائر کرنے کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی آر عبداللہ خان ،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،تحصیلدار اطہر شیرازی،نائب تحصیلدار رانا مشتاق ،ا اراضی ریکارڈ سنٹر،ریونیو وپلس پراجیکٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اے سی نور پور، ڈاکٹر ہارون احمد شیراز،اے سی قائدآباد چوہدری حسیب الرحمان اور اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر نے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی عوام الناس کو ریونیو کے معاملات میں فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے حوالے آر سی ایم ایس ریونیو کیسز منیجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ریونیوکیسز منیجمنٹ سسٹم اتھارٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا علاوہ ازیں تحصیلدارخوشاب اطہر شیرازی نے ڈپٹی کمشنرخوشاب کو ریونیو کے متعلقہ کاموں ،موضع جات ،کھیوٹ ،خسرہ اور ریونیوکیسز کی نوعیت ، نمٹائے گئے اور پینڈنگ کیسز بارے بریف کیا ۔بعدازاں تحصیلدار خوشاب نے ریونیو کیسز منیجمنٹ سسٹم کے تحت نئی آنے والی درخواستوں اور طریقہ کار بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ سائلین کے لیےریونیو کے معاملات کو آسان تر بنا دیا گیا ہے قیمتی وقت کی بچت، مینوئل روایات سے نجات،آن لائن اور رئیل سماعت،ریونیو مقدمات کی تفصیلات،ریونیو مقدمات کی موجودہ حثییت ودیگر سہولیات شامل ہیں جس کے تحت درخواست گزار ڈیجیٹل سسٹم کے تحت آن لائن درخواست دائر کرے گا۔ پیٹیشنراور وکلاءدونوں ریونیو کیسز میں اپنا مؤقف پیش کر سکیں گے ۔سٹے آرڈر ،آئندہ تاریخ کی سہولت سمیت تمام آپشن میسر ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر کوریونیو کے متعلقہ متنازع تمام فیصلوں کو ریورس کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہو گا ضلع خوشاب کے شہریوں نے وزیر اعلی ا پنجاب کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ریونیو افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ریونیو افسران کرپشن میں ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ریونیو افسران کو آئندہ اجلاس میں ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں کے موضع جات کی کھیوٹ ،خسرہ ،فرد انتقال وغیرہ کے کاموں کی مکمل ڈیٹیل اور ریکارڈ کی الگ الگ تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات صادر کیے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]