بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وارکر رہا ہے۔خواجہ آصف
ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے اور بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کر رہا ہے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا، بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرےگا۔