نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کی زیرِ صدارت عالمی یومِ صحافت کی مناسبت سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مقررین نے عالمی یومِ صحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو حقائق کو سامنے لانے اور عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سچائی، غیر جانبداری اور عوامی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔
دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
نشست کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]