الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
منعقدہ اجلاس میں صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی قربانی کا گوشت بروقت یتیموں، بیواؤں اور مستحق خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔مویشیوں کی خریداری سے لے کر تقسیم تک تمام مراحل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی، جبکہ چرمِ قربانی مہم کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ساتھ ہی مون سون کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی تیاری اور تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔