14

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
تفصیلات کےمطابق ڈی پی او محمد عمران نے تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل ہارون آبادغازی محمد اقبال اور ایس ایچ او تھانہ انسپکٹرخالد رؤف جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ۔پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر۔فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد ۔مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد۔سول ڈیفنس عملہ۔اسپیشل برانچ ٹیم۔سکیورٹی برانچ ٹیم دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جاتا ہے۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ کا وزٹ کیا، SIPS پروٹوکولز چیک کیے۔جہاں ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات پرآنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔(پبلک ریلیشن آفیسر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں