ہارون آباد(حافظ ثاقب) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر الفکر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہارون آباد کے طلباء نے اس دن کو نہایت جذبے، احترام اور محبت کے ساتھ منایا۔ اس خصوصی موقع پر ادارے میں کام کرنے والے محنت کش مزدوروں کو باقاعدہ دعوت دی گئی تاکہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
اداراہ کے ڈائریکٹرو پرنسپل، ڈاکٹر مفتی عابد الرحمن، اساتذہ کرام اور طلباء نے محنت کشوں اور ان کی پوری ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ ننھے طلباء نے خوشی اور عقیدت کے ساتھ انہیں ویلکم کہا،اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔طلباء کی جانب سے مزدوروں کے اعزاز میں چائے اور لنچ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ خوبصورت منظر یہ تھا کہ طلباء نے محنت کشوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، ان کی عظمت کو سراہا، اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ مزید برآں، طلباء نے اپنی پاکٹ منی سے خریدے گئے تحائف محنت کشوں کو پیش کیے، جو ان کے خلوص اور تربیت کا زندہ ثبوت تھا۔
اس موقع پر مزدوروں کے احترام میں ایک شاندار روڈ واک بھی منعقد کی گئی۔ طلباء نے خوبصورت بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر احادیثِ مبارکہ اور اقوال کی روشنی میں مزدور کی عظمت اور محنت کی قدر کو اجاگر کیا گیا تھا۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں اور محنت کشوں کے حق میں جذباتی پیغامات سے گونج اٹھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی عابد الرحمان نے محنت کش طبقے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اساتذہ میں قاری محمد وقاص معاونین میں قاری محمد ثاقب ڈاکٹر عروہ اختر شاہین حافظ زکریا اصغر ملک سمیت پورا اسٹاف اس بابرکت تقریب میں شریک رہا۔
یہ تقریب صرف ایک دن منانے کا نام نہیں تھی، بلکہ یہ عملی سبق تھا کہ قوموں کی عظمت محنت، احترامِ انسانیت، اور خدمتِ خلق میں پوشیدہ ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام محنت کشوں کو سلامت رکھے، ان کی محنت میں برکت عطا فرمائے، اور الفکر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ان ننھے معصوم طلباء کی اس خوبصورت کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پروفیسر رضوان یونس کو میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تحسین نامہ۔
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی جانب سے شازیہ رحمان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل تعیناتی پر عوامی،
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے ضلع خوشاب
وائس آف جوہرآباد: مثبت صحافت کی جانب ایک خوش آئند قدم
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*