10

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے عالمی یومِ صحافت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی آنکھ اور ضمیر کا کردار ادا کرتی ہے۔ صحافی سچائی، حقائق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءےانہوں نے کہا کہ اگرچہ صحافت کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، مگر اس کے باوجود ذمہ دار صحافی اپنی پیشہ ورانہ دیانتداری اور جرات کے ساتھ عوام تک درست معلومات پہنچانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ یہ ایک مقدس فریضہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں شعور، آگاہی اور مثبت تبدیلی کو فروغ ملتا ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر نہایت ضروری ہے کہ ان کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
انہوں نے تمام صحافی برادری کو عالمی یومِ صحافت کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک مضبوط، آزاد اور ذمہ دار صحافت ہی روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں