8

3 مئی آزادی صحافت، اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی

3 مئی آزادی صحافت، اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی

صحافیوں اور میڈیا اداروں کو درپیش پیشہ ورانہ دباؤ، سیکیورٹی خدشات اور چیلنجز پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ آف پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی آزادیٔ صحافت، اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صحافیوں کے کردار، ان کی قربانیوں اور ایک آزاد میڈیا کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جو جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک آزاد، ذمہ دار اور بااختیار میڈیا عوام کو بروقت اور مستند معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت، احتساب، سماجی انصاف اور قومی بیانیے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کو درپیش پیشہ ورانہ دباؤ، سیکیورٹی خدشات اور دیگر چیلنجز پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ، آزادی اور پیشہ ورانہ خودمختاری کو جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، ہراسانی اور دباؤ ناقابلِ قبول ہیں، اور پارلیمان ان حقوق کے تحفظ اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں