10

*بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی*

*بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی*

سوشل میڈیا پر شناسائی کے بعد بیلا روس کی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

فیصل آباد کے 32سالہ صغیر حسین کے مطابق 10 ماہ قبل سوشل میڈیا پر اس کے اور اولگا (Olga) کے مابین رابطہ ہوا تھا جو کچھ عرصے میں محبت میں تبدیل ہوگیا۔

صغیر حسین کے مطابق ذہنی ہم آہنگی کی وجہ سے دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور یوں اولگا شادی کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر فیصل آباد پہنچ گئی۔

فیصل آباد پہنچنے کے فوراً بعد اولگا نے صغیر حسین کے ہمراہ مقامی مسجد میں پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔ اولگا کا نیانام اولگا حسین رکھا گیا جس کے بعد صغیر حسین اور اولگا حسین کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں اہل خانہ نے شرکت کی اور یوں محبت کرنے والے جوڑے نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں