ڈاکٹر کی مبینہ غفلت 12 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
ڈاکٹر کی مبینہ غفلت 12 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی علاقہ قصبہ دو کوٹہ میں مبینہ طور پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مبینہ غفلت کی وجہ سے 12 سالہ بچہ جانبحق ہوگیا۔
12 سالہ علی امتیاز ولد امتیاز حسین جویا کو معمولی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ڈاکٹر خضر حسین جویا کے ہسپتال میں لایا گیا ۔دوران علاج بچے کی حالت بگڑ گئی۔ مبینہ طور پہ ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ بچے کے لواحقین نے ڈاکٹر کوپکڑ کر تشدد کیا۔ نزدیکی دکانداروں اور دوسرے نجی یسپتالوں کے عملے نے ڈاکڑر کو بچے کے لواحقین سے بچایا اور پولیس کو بلواکر ڈاکٹر کو پولیس کے حوالے کردیا۔