August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پبلک سکول جوہرآباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک

IMG-20260502-WA0249
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈپٹی کمشنر ضلع خوشاب تھے۔
تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے سکول کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور طلبہ و اساتذہ کو درخت لگانے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو بہتر بناتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند فضا کی ضمانت بھی ہے۔
تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سب نے مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طلبہ میں پودے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو بھی سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0