12

گھر والوں نے بیکار شے سمجھ لیا ، قریب تھا

گھر والوں نے بیکار شے سمجھ لیا ، قریب تھا کہ بھیک مانگنے کی نوبت آجاتی لیکن ایک پڑھی لکھی لڑکی اور ٹک ٹاک نے مل جل کر معذور شخص کو لاکھوں لوگوں کے لیے آئیڈیل بنا دیا ، بہاولپور کے وائرل جوڑے کی سچی کہانی ۔۔۔۔۔ شہزاد ایک پیدائشی معذور نوجوان ہے ، بچپن میں واجبی تعلیم حاصل کی۔ بڑا ہوا تو گھر میں ماں باپ بہن بھائی کم تر اور بیکار سمجھتے توجہ تو درکنار کوئی اسے محبت سے بلاتا تک نہ تھا ۔ ان حالات میں شہزاد جوان ہوا تو اس کا دل چاہتا تھا کچھ کرے لیکن سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا کرے۔ رشتہ داروں کی شادی کی ایک تقریب میں شہزاد کو ایک لڑکی ملی اس لڑکی نے انہیں مشورہ دیا کہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ بناؤ اور ہر روز ویڈیو ڈالو ، ابتدا میں تو کچھ اچھا رسپانس نہ ملا لیکن پھر خاتون بھی ان سے رابطے میں رہنے لگی اور شہزاد نے اسکے ساتھ ملکر ویڈیوز بنانا شروع کردیں اور انکی ویڈیوز وائرل ہونے لگیں اس دوران اس لڑکی نے شہزاد کو شادی کی پیشکش کی بہادر لڑکی نے ہر حربہ استعمال کیا اور اپنے گھر والوں کو اس شادی کے لیے راضی کر لیا ، آج یہ دونوں میاں بیوی ہیں مل جل کر ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیوز بناتے ہیں اور اچھا خاصا کمارہے ہیں ۔۔ ایک باہمت خاتون اور سوشل میڈیا نے ایک معذور نوجوان کو معاشرے کا کارآمد فرد بنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں