25

‏یہ کوئی معمولی تصویر نہیں… یہ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت کا عکاس ہے۔ جو شخص کتوں کے ساتھ بےحسی کی حالت میں پڑا ہے

‏یہ کوئی معمولی تصویر نہیں… یہ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت کا عکاس ہے۔ جو شخص کتوں کے ساتھ بےحسی کی حالت میں پڑا ہے، وہ کوئی جانور نہیں… وہ ایک انسان ہے، کسی ماں کی امید، کسی گھر کا سہارا۔ مگر افسوس کہ اسے اس حال تک پہنچانے والے وہ بے رحم منشیات فروش ہیں جو چند پیسوں کے لئے انسانیت بیچ دیتے ہیں۔ یہ لوگ صرف مجرم نہیں، بلکہ پورے معاشرے کے لئے زہر ہیں۔ ان کی وجہ سے نہ جانے کتنے گھر برباد ہو چکے، کتنی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، اور کتنے نوجوان غلط راستوں پر چل پڑے۔ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے…
اور ہم خاموش ہیں۔ آخر کب تک؟ کب تک ہماری نسل یوں تباہ ہوتی رہے گی؟
یاد رکھیں… خاموش رہنا بھی جرم ہے۔
اگر آج ہم نہ بولے، تو کل یہ مسئلہ ہر گلی، ہر محلے کا منظر بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں