21

*سپریم کورٹ کا فارم 45 کے حق میں تاریخی فیصلہ…!!!*

*سپریم کورٹ کا فارم 45 کے حق میں تاریخی فیصلہ…!!!*

سپریم کورٹ آف پاکستان نے *این اے-251 (بلوچستان)* کے انتخابی تنازع پر وہ فیصلہ سنا دیا جس کا انتظار پورے ملک کو تھا۔

*فیصلے کے بڑے نکات:*

✅ *فارم 45 ہی اصل ہے:*
عدالت نے قرار دیا کہ فارم 45 الیکشن کی سب سے مستند اور بنیادی دستاویز ہے۔ اس کی قانونی حیثیت (Statutory Sanctity) کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

✅ *ریٹرنگ آفیسر RO کی من مانی ختم:*
ریٹرننگ آفیسر فارم 45 کے نتائج میں رد و بدل کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ اس کا کام صرف گنتی کو جمع کرنا ہے۔

✅ *دھاندلی کی تصدیق:*
عدالت نے تسلیم کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے دانستہ طور پر نتائج تبدیل کر کے خوشحال خان کاکڑ کی جیت کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی۔

✅ *خوشحال خان کاکڑ کامیاب:*
سپریم کورٹ نے جے یو آئی کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے *خوشحال خان کاکڑ* کو این اے-251 سے فاتح قرار دے دیا۔

*عدالت کا بڑا پیغام*
انتخابی عملہ عوامی مینڈیٹ کا امانت دار ہوتا ہے۔ نتائج میں مداخلت محض بے ضابطگی نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

جسٹس شکیل احمد، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ کا یہ متفقہ فیصلہ (مورخہ 29 اپریل 2026) اب ملک بھر کے انتخابی مقدمات کے لیے ایک بڑی نظیر بن گیا ہے۔

ووٹ کی حرمت بحال، فارم 45 کی جیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں