15

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر اللہ خان گنڈاپور نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر اللہ خان گنڈاپور نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کی سماعت موقع پر ہی کی جو قابل تعریف ہے۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصراللہ خان گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ محبوب الحسن کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصراللہ خان گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ محبوب الحسن کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا جو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان ریاض خان مہمند کی نگرانی میں انجام پایا۔دورے کے دوران معزز عدالتی افسران نے جووینائل اور خواتین وارڈز کا معائنہ کیا، قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کی سماعت موقع پر ہی کی۔ اس دوران متعدد پہلی مرتبہ جرم کرنے والے افراد کو رہا کیا گیا، جو انصاف کے ایک مؤثر اور انسانی پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔سپرنٹنڈنٹ ریاض خان مہمند نے اس موقع پر اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے بہترین ہم آہنگی، مکمل ریکارڈ کی فراہمی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا۔ ان کی شفافیت اور قیدیوں کی فلاح پر توجہ نے اہل کیسز کی بروقت نشاندہی اور عدالتی کارروائی کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں