12

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے جوہرآباد لائبریری چوک ،ڈاکخانہ چوک ،بلوچ مارکیٹ،گلزار ہوٹل روڈ اور دیگرایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نےجاری کاموں کے حوالے سے بریف کیا ۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب نے جوہرآباد بازاوں میں بنائی جانے والی ڈرینوں ،نالوں اور بارشوں کے دوران نکاسی آب ، صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام وزیر اعلی ا پنجاب کا بہترین اور تاریخی اقدام ہے جس کے تحت اربوں روپے کے فنڈز کی گرانٹس جاری ہوئیں شہریوں کو اسکے سو فیصد فوائد حاصل ہونے چاہیں۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ انجینیئرز ،سب انجینیئرز، پبلک ہیلتھ و دیگرمتعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بنائے سیوریج لائنوں ڈرینوں ،نالوں کی درُست جگہ کا تعین کیا جائے نکاسی آب کی لائنوں کا لیول اور چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تاکہ دوبارہ مسائل پیدا نہ ہوں اور عوام کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے حقیقیی معنوں میں فوائد حاصل ہوں۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سوریج، ڈرینوں اور ڈسپوزل کے کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمحھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پلان اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری کاموں کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پرکی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی، سُتھرا پنحاب کے محمد ارسلان،ایم سی جوہرآباد اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں