یکم مئی محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور سماجی انصاف کے عزم کی علامت ہے۔سید یوسف رضا گیلانی
یکم مئی محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور سماجی انصاف کے عزم کی علامت ہے۔سید یوسف رضا گیلانی
بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قائم مقام صدر کی یوم مزدور کے موقع پر پیغام
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قائم مقام صدرِ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور سماجی انصاف کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے محنت کشوں کو ملکی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا بنیادی ستون قرار دیا۔انہوں نے زور دیا کہ مزدوروں کو باعزت روزگار، منصفانہ اجرت، سماجی تحفظ اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ پارلیمان مزدور دوست قانون سازی اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔قائم مقام صدر نے بیرونِ ملک پاکستانی محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ زرمبادلہ کے ذریعے معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں، اور حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔