November 18, 2026

سکھر(۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ مینارٹی ونگ سکھر ڈویژن کا

IMG-20260429-WA0256

سکھر(۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ مینارٹی ونگ سکھر ڈویژن کا ہنگامی اجلاس کوئنس روڈ وائٹ ہاؤس میں زیر صدارت مکھی ایشور لال کے منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر سے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس وجے کمار جگوانی کی ہدایات پر طلب کیا گیا۔اجلاس میں کارکنان نے بتایا کہ سکھر ٹاؤن کمیٹی کے صدر، جنرل سیکریٹری اور انفارمیشن سیکریٹری کی باڈی جلد منتخب کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی امور، اقلیتی برادری کو درپیش مسائل، مندروں کی حالت، سیکیورٹی صورتحال اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ جیسے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر مینارٹی ونگ سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سندھ بھر میں مینارٹی ونگ کی تنظیموں کو مزید فعال اور منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مسائل کا حل، ان کے مذہبی مقامات خصوصاً مندروں کی تعمیر و مرمت اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو متعلقہ حکام سے رابطے میں رہ کر فوری اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔صدر مکھی آشور لال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندو برادری ہمیشہ سندھ میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اقلیتی نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی، جس میں اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں اور مندروں و دیگر مذہبی مقامات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر جے کمار، ارشد گل سمیت دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔